اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: 9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

چیف جسٹس مس عالیہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 13 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی 7 درخواستوں پر عائد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے تھے جبکہ ایک درخواست کے ساتھ عدت کیس کی مصدقہ کاپی لف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ میں 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کر دی تھیں, بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے