اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک اور گاڑی خرید لی،قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ مہنگی ترین گاڑی خرید کر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

تفصیلات کےمطابق یوٹیوبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی کار کی خریداری کی ویڈیو شیئر کی ہے لیکن اس کار کی خاص بات اس کی قیمت ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔رجب بٹ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں ایک گاڑی کے شورم میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ کار کی خریداری کی دستاویزات پر دستخط کرکے اس کی رونمائی کرتے ہیں۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیا ہے۔ اس کار کی قیمت کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کار پاکستان میں ابھی تک صرف رجب بٹ کو دی گئی ہے۔وی لاگ میں کار کمپنی کا عملہ یہ باتیں کرتے سنا گیا کہ اس گاڑی کو پاکستان میں سب سے پہلے رجب بٹ کو ڈیلیور کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور یہ گاڑی سب سے پہلے انہیں ہی دی جارہی ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس قیمتی اور مہنگی ترین گاڑی کی قیمت نے بھی سب کو حیران کردیا ہے۔رجب بٹ کی اس نئی گاڑی کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 10.7 ملین ہے جبکہ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 17 ملین ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں نے رجب بٹ کو نئی کار خریدنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے