اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا فیملی پلاننگ کیلئے علماء کرام و خطیبوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے فیملی پلاننگ کیلئے علماء کرام و خطیبوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا، منصوبے کی دستاویزات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو بھیج دی گئیں، اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو منصوبے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، صوبائی سطح پر سکالرز، علماء کرام، امام مسجد، خطیبوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اس سسلے میں 3600 آئمہ مساجد خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں گے، تمام اضلاع سے 100، 100 خطیبوں، آئمہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہر ضلع میں ایک فوکل پرسن نامزد ہو گا،

صوبائی فوکل پرسن کو 20 ہزار ،ضلعی فوکل پرسن کو 10 ہزار ماہانہ اعزازیہ ملے گا، تسلی بخش کارکردگی پر ہر خطیب کو پانچ ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے علماء کرام کی خدمات ختم کر دی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنرز کو ماہانہ 25 ہزار ماہانہ اعزازیہ ملے گا، سالانہ چار اجلاس کر سکیں گے، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈویژنل کمشنرز کو اجلاس کے 50 ہزار روپے دے گا، امام مسجد تحریری اور ویڈیو کی صورت میں اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے جبکہ تحصیل پاپولیشن آفیسر فیملی پلاننگ سے متعلق مواد ڈیش بورڈ میں اپ لوڈ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے