اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق وزیر اعلی کے صاحبزادے مونس الہٰی کیخلاف قتل ومعاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہور نیوز) چودھری مونس الہٰی کیخلاف گجرات میں درج قتل و معاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت، عدالت نے اشتہاری قرار دئیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

بیگم قیصرہ الہٰی کے وکیل عامر سعید رانا نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ مقدمے کا اندراج 29 جون 2023 کو ہوا جبکہ مونس الہٰی 28 دسمبر 2022 سے بیرون ملک مقیم ہیں، بدنیتی کی وجہ سے مونس الہٰی کو اس کیس میں شامل اور بعد ازاں اشتہاری قرار دیا گیا جو غیر قانونی اقدام تھا۔

دوران سماعت مقدمے کے مدعی محمد اکرم اور گواہان محمد اسجد اور سجاد اشرف نے سیشن مجسٹریٹ کے روبرو اپنے بیان حلفی میں کہا کہ ہم  نے مونس الہٰی پر ہم نے کبھی کوئی الزام نہیں لگایا، نہ ہی مونس الہٰی کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق واسطہ ہے، ہم اس معاملے میں مونس الہٰی کے خلاف کارروائی کا کوئی عندیہ نہیں رکھتے۔

مدعی محمد اکرم کے مطابق پولیس نے مذکورہ وارنٹ غیر قانونی طور پر حاصل کیا لہٰذا مونس الہٰی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے، مدعی اور گواہان کے بیانات کے بعد ایڈیشنل سیشن جج گجرات سیف اللہ تارڑ نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا اور معاملہ نظرثانی کیلئے اسی عدالت کو واپس بھجوا دیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے