اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خیبرپختونخوا میں بینظیر نشوونما پروگرام میں غبن، گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا: عظمیٰ بخاری

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشوونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام  نے اس پروگرام پر خیبرپختونخوا میں کام روک دیا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام  نے مالی بے ضابطگیوں، گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر صوبائی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799 ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ظالموں  نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونیوالے فنڈز کو بھی نہیں بخشا، کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے علی امین کی ناک کے نیچے سے یہ ملین غائب ہو گئے، اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70 کروڑ کے فنڈز غائب کر دیئے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کے خلاف مہم چلانے والے بریگیڈ سیل کو دیا جاتا ہے، جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو سکالر شپ، الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جا رہا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھتے ہیں، وفاق کے دیئے فنڈز پشتونوں کی بجائے فوج مخالف پروپیگنڈے کرنے والے کو بانٹے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے