اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تعلیم ضروری، ہر ایک کیلئے یکساں مواقع ہونے چاہئیں: حافظ نعیم الرحمان

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کے لیے بہت ضروری ہے اور ہر ایک کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں، کم سے کم میڑک تک اچھی تعلیم بہت ضروری ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ اللہ  نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، معدنیات، سونا اور منرلز سب کچھ ہے لیکن قابل لیڈر شپ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ تازہ رپورٹ کے مطابق 57 فیصد سکولز میرٹ پر نہیں اترتے، روزگار نہیں، نوجوان مافیا اور منشیات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ 1994 سے اب تک آئی پی پیز مافیا کو سپورٹ کیا گیا، اربوں روپے ان پاور پلانٹس کو دے دیئے جاتے ہیں جو بجلی بناتے ہی نہیں، ہماری جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر ان کا پیٹ بھرا جاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ ہم  نے دو طریقے اپنائے، پہلا لوگوں کو یہ بتایا جائے کہ سب کیلئے یکساں نظام تعلیم ہو، تعلیم قابل فروخت نہیں ہوتی، یہ ہمارا حق ہے۔

حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ نوجوان اور لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ تعلیم کوئی دے رہا ہے تو یہ احسان ہے، یہ احسان نہیں حق ہے اور اپنے حق کیلئے لڑو۔

انہوں نے مزید کہا کہ 57 لاکھ سٹوڈنٹس میٹرک، انٹر مینڈیٹ، گریجویٹس اور پی ایچ ڈی کی سالانہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تعلیم ہمارا حق ہے خیرات نہیں، ہم  نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے حصے کا چراغ جلائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے