اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے سے متعلق جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جواب نہ جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزار کرنل مبشر کے وکیل ملک اویس خالد نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں، عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے کہا کہ تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب نہ آنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے