اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں صبح، رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور جز وی ابر آلود رہا، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 12، گوپس منفی 11، استور، سکردو منفی 10، گلگت، کالام منفی 7، ہنزہ منفی 6، بگروٹ، کاکول منفی 5، چترال اور دیر میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے