اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ ججز کی خالی آسامیاں، 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلاء کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا ء کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دیئے گئے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کا نام سر فہرست ہے، کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 6 فروری کو ہو گا، اجلاس میں 50 ناموں میں سے دس ناموں کا چناؤ ہو گا۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں ایڈووکیٹ بلال بشیر، رانا شمشاد خان، ایم نوید فرحان، نوید احمد خواجہ، بیرسٹر حارث عظمت کے نام شامل ہیں، حسن نواز مخدوم، ایڈووکیٹ سردار علی اکبر ڈوگر، ایڈووکیٹ ملک وقار حیدر اعوان، ایڈووکیٹ اسد محمود عباسی، سید احسن رضا کاظمی کے نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

ایڈووکیٹ محمد اویس خالد، ایڈووکیٹ جنرل چودھری سلطان محمود، محمد جواد ظفر کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے، سیشن جج قیصر نذیر بٹ، سیشن جج محمد اکمل خان، سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈووکیٹ حیدر رسول مرزا، منور اسلام کا نام زیر غور ہے۔

ایڈووکیٹ رافع ذیشان، جاوید الطاف، بیرسٹر قاسم علی چوہان، عاصمہ حامد ، صائمہ خالد محمود کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، ایڈووکیٹ ملک جاوید اقبال وینس، ایڈووکیٹ حسیب شکور پراچہ، ایڈووکیٹ شیگن اعجاز، ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی، ایڈووکیٹ آیان طارق بھٹہ کے نام بھی جوڈیشل کمیشن کو تجویز کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایڈووکیٹ نوازش پیرزادہ، صباحت رضوی، عنبرین راجہ، ایڈووکیٹ انتخاب شاہ، ایڈووکیٹ محمد اورنگزیب، ایڈووکیٹ مغیث اسلم ملک، ہما اعجاز ، غلام حسن، چودھری اقبال کا نام بھی بطور جج تجویز کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ مقتدر اختر شبیر، سلمان احمد،عثمان ساہی، نجف مزمل خان،عدنان شجاع بٹ، ایڈووکیٹ بشریٰ قمر، محمد زبیر خالد، مشتاق احمد موہل، رضوان اختر اعوان، ایڈووکیٹ ساجد خان تنولی اور قادر بخش کے نام بھی جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے