اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے: خواجہ آصف

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں  نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر سکتے، فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مختلف مواقع پر ایسی باتیں کی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈیل چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اپنی سرکاری حیثیت میں کچھ روابط ضرور ہیں لیکن انہیں بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے