اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سائلین کو بڑی سہولت فراہم

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد گھر بیٹھے کیسز کی معلومات ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے عملی طور اقدامات کر رہی ہے اور اس میں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں سب سے پہلے سائلین کے قیمتی وقت اور پیسے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے سائلین کو ان کے کیسز سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کی جا سکے گی۔

اس اقدام سے سائلین گھر بیٹھے اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر اپنے کیسز بارے اپ ڈیٹ حاصل کریں گے، نئے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز اسی ماہ سے ہو گا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نئے منصوبے کا ٹاسک ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد کو سونپ دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ پاکستان کی واحد ہائیکورٹ ہو گی جہاں اس سہولت کا آغاز ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ویژن کے مطابق سائلین اور وکلاء کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں اقدامات کر رہی ہیں ۔

معروف قانون دان احسن بھون نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات قابل تعریف ہیں، آئی ٹی سے استفادہ کر کے ہی سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سائلین اکثر شکایات کرتے تھے کہ ان کو بار بار عدالتوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں لیکن اب سائلین کی مشکلات بھی ختم ہو جائیں گی اور سائلین کو اپنے کیسز کی معلومات کے لیے بار بار عدالتوں میں نہیں آنا پڑے گا، یہ اقدام نہ صرف سائلین بلکہ وکلاء کیلئے بھی فائدہ مند ہو گا۔

اس متعلق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری نصیر کمبوہ کا کہنا تھا پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز بھی جسٹس مس عالیہ نیلم کے پاس ہے اور بطور چیف جسٹس سائلین کی مشکلات کو ختم کرنے اور وکلا ءکی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کرنے کا اعزاز بھی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے پاس ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے