اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا: وزیراعظم

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوئی، اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس کا انعقاد بڑا اقدام ہے، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں موجود تھیں، تعلیم قومی خدمت ہے، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تعلیمی شعبے میں وفاق کے ساتھ صوبوں کا کردار اہم ہے، سکولوں سے باہر 22.8 فیصد بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق کے ساتھ ملکر میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہے، کرم میں حالات نارمل ہو رہے ہیں، کرم میں حملے کے بعد بڑا دھچکا لگا تھا، امن معاہدے کے بعد بھی مورچے قائم کئے گئے جنہیں گرایا گیا، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

وزیراعظم  نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز یورپ کیلئے شروع ہونا بڑی کامیابی ہے، انشااللہ بہت جلد لندن کے لئے بھی ہماری پروازیں بحال ہوں گی، امید کی جاتی ہے برطانیہ میں بھی ہماری فلائٹیں جائیں گی، قومی ایئر لائن کی پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دی جا رہی ہے، وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع، علیم خان اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، کراسنگ سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر قیام امن یقینی بنائیں گے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے مربوط لائحہ عمل وضع کر رہے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں توانائی کے شعبے میں بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے