اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مسحور کن دھنوں کے خالق شوکت علی ناشاد کی آج 44 ویں برسی

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) مسحور کن دھنوں کے خالق شوکت علی ناشاد کی آج 44 ویں برسی ہے۔

شوکت علی ناشاد نے درجنوں فلموں میں اشعار کو اس خوبصورتی سے سروں میں ڈھالا کہ وہ شاہکار گیت بن گئے، ناشاد اپنے بے مثال کام کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے بے مثل موسیقار شوکت علی ناشاد 1923ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، اصل نام شوکت علی دہلوی تھا، انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم ماسٹر غلام حسین اور موسیقار نوشاد علی سے حاصل کی، ناشاد نے 1947ء سے 1962ء تک 30 بھارتی فلموں میں موسیقی دی۔

بحیثیت موسیقار ان کی پہلی فلم ’’ٹوٹے تارے‘‘ تھی، بھارتی فلم ’’بارہ دری‘‘ میں ان کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کے تمام نغمے سپر ہٹ ہوئے، ناشاد 1964ء میں بھارت سے پاکستان منتقل ہو گئے اور اپنی خوبصورت موسیقی سے یہاں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

انہوں نے دلدار، رام بھروسے، سالگرہ، بہارو پھول برساؤ، دیدار، نیا رستہ، زینت، پالکی، اور ملن سمیت کئی فلموں میں اشعار کو اس خوبصورتی سے سروں میں ڈھالا کہ وہ شاہکار گیت بن گئے۔

موسیقی کی دنیا کا یہ چمکتا ستارہ 14 جنوری 1981ء میں ہمیشہ کے لئے نظروں سے اوجھل ہو گیا، لیکن ان کا بے مثل کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے