اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا آج 125 واں یوم پیدائش

14 Jan 2025
14 Jan 2025

(لاہور نیوز) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 125 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری نے اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ علم و ادب کی آبیاری پر لگایا، نغمہ زار، سوز و ساز، تلخابہ شیریں، چراغ سحر اور بزم نہیں رزم ان کے مشہور مجموعوں میں شامل ہیں۔

حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے، آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی، حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے، ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔

انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی، حفیظ جالندھری نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی لکھا، حفیظ جالندھری نے اگرچہ کسی تعلیمی ادارے سے اسناد حاصل نہیں کیں بلکہ انہوں نے صرف رسمی تعلیم حاصل کی لیکن تعلیم کی اس کمی کو انہوں نے بھرپور مطالعہ اور ریاضت سے پورا کیا اور اپنی تعلیمی استعداد بڑھائی۔

انہوں  نے اپنی محنت اور لگن سے نامور شعراء میں جگہ بنا لی، اس سلسلے میں انہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ فارسی کے عظیم شاعر مولانا غلام قادر بلگرامی کی سرپرستی حاصل رہی ہے، حفیظ جالندھری کی شاعری کا محور محبت، مذہب اور وطن دوستی رہا، حفیظ جالندھری مرحوم  نے تحریک آزادی میں بھی بھرپور انداز سے حصہ لیا۔

انہوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا، حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا، ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے