14 Jan 2025
(لاہور نیوز) دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ارفع کریم نے محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا، ارفع کریم کو کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
ارفع کریم کو بل گیٹس نے ذاتی مہمان کی حیثیت سے مائیکرو سافٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کروایا تھا، ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، کومے کی حالت میں 14 جنوری 2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔
ارفع کریم سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ شاعری میں بھی دلچسپی رکھتی تھیں، بے پناہ ذہنی صلاحیتوں کی مالک ارفع کریم کا نام آج بھی زندہ ہے۔