اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ منشا پاشا نے لباس پر ٹرولنگ کرنے والے عوام کو منہ توڑ جواب دے دیا

13 Jan 2025
13 Jan 2025

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے ٹرولز کو کرارا جواب دیا ہے۔

یشما گل کی بہن کی شادی میں منشا کے پہنے ہوئے لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس کے جواب میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنا موقف پیش کیا۔ایک صارف نے تصویر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، "تم لوگوں نے ننگا ہونا کیوں اختیار کر لیا ہے؟ بھارت کی اندھی تقلید کر رہے ہو۔"

منشا نے جواب میں لکھا، "بھارت کو ہر معاملے میں گھسیٹنا کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ کو لباس پسند نہیں تو ٹھیک ہے، لیکن ایسا ظاہر نہ کریں جیسے آپ کو کوئی احساس کمتری ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی اس معاملے پر بات کی اور لکھا، "تاریخ اور ثقافت کو سیلیکٹ کر کے سفید دھونا اور آج کی خواتین کو شرمندہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔"

منشا نے پرانی پاکستانی فلموں کے مشہور مناظر کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن میں اداکارائیں بغیر آستین کے لباس، روایتی مگر نیم کھلے لباس یا چائے خانوں میں سگریٹ پیتے ہوئے دکھائی گئیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ یہ لباس آج کے فیشن سے مختلف نہیں اور پاکستانی ثقافت میں پہلے سے موجود ہیں۔

منشا کا کہنا تھا کہ آج کی خواتین کو ان کے لباس پر شرمندہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں جب کہ یہ لباس ماضی کی اداکاراؤں کے انداز سے متاثر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے