(ویب ڈیسک)مشہور اداکار علی رحمان خان کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں جو جلد اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق علی مارچ 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ان خبروں کا آغاز اس وقت ہوا جب علی رحمان نے انسٹاگرام پر ’ڈیٹ نائٹ‘ کے کیپشن کے ساتھ نصرت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد ان کے رشتے کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں علی رحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی شادی نہیں کر رہا، اور سوشل میڈیا صارفین مجھے ان دوستوں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جن کے ساتھ میں تصویریں لیتا ہوں‘۔اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفیز لینا پسند کرتے ہیں اور مداح اکثر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
علی اور نصرت کی ایک وائرل سیلفی نے ان افواہوں کو جنم دیا، اگرچہ دونوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی گونج جلد سنائی دے سکتی ہے۔کیونکہ ان دنوں مرزا گوہر نے بھی میرے یار کی شادی کیپشن کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جبکہ کنزہ ہاشمی نے بھی اپنے گھر پر ایک پارٹی رکھی تھی جس میں علی رحمان بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں شہریار منور، ماہین صدیقی اور نیلم منیر کی شادی ہوئی ہے جس کے بعد کبرا خان اور گوہر رشید کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اب علی رحمان بھی شادی کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔