13 Jan 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 14 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور سے متعلق بھی مشاورت ہو گی۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی، حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔