اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں اہم پیشرفت، تیسرا اجلاس طلب

13 Jan 2025
13 Jan 2025

(لاہور نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بدھ دوپہر 1 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، پی ٹی آئی اپنے تحریری مطالبات مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ اب تک حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا پیغام ملنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں سے گفتگو کی اور اُن کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے حکومت کو رضامند کیا۔

ایاز صادق کی کاوشوں کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی  نے ایک روز قبل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور مذاکرات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر بات چیت ختم ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے