13 Jan 2025
(ویب ڈیسک) لالی ووڈ کی مشہور زمانہ شاہکار فلم ’مولا جٹ‘ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔
قریبی ذرائع کے مطابق سرور بھٹی کو الصبح دل کا دورہ پڑا جو جان جان لیوا ثابت ہوا۔ رات سانس لینے کی دشواری کی شکایت پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشاء داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم سرور بھٹی کا جنازہ ان کی رہائشگاہ 270 پاک بلاک اقبال ٹاؤن سے اٹھایا جائے گا۔