اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں کی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے: عطا تارڑ

13 Jan 2025
13 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کبھی وکیل تبدیل کرتے تھے اور کبھی وکالت نامہ، بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

سینیٹر طلال چودھری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ کیس میں دو دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ لینا ان کا ہمیشہ وتیرہ رہا ہے، جو بندا سچا ہوتا ہے وہ کبھی تاخیر نہیں کرتا، تاریخ نہیں لیتا، توشہ خانہ کیس میں انہوں  نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لیا، 190 ملین پاؤنڈ پر کہا جاتا ہے ہم نے تو ٹرسٹ بنایا۔

عطا تارڑ  نے کاہ کہ کابینہ میں بند لفالفہ کون لیکر جاتا ہے؟ کابینہ کے چند اراکین  نے کہا لفافہ کھول کر دکھایا جائے، آپ نے اربوں روپے اٹھایا اور جرمانہ معاف کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، اس رقم کے ساتھ اتنا بڑا جرمانہ معاف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم، اہلیہ اور دیگر  نے زمینیں، 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے، یہ اتنی بڑی کرپشن ہے کہ تاریخ میں مثال کم ملے گی، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میاں بیوی مل کر زمین بنالیں، یہ اتفاق نہیں سوچا سمجھا منصوبہ تھا، سوہاوا میں زمین کیوں لی گئی؟ پراپرٹی ڈویلپمنٹ کیلئے ان کے پورے پلان تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے ایدھی یا چھیپا کے ساتھ کوئی ٹرسٹ بنایا ہوتا تو کوئی نہ پوچھتا، آپ نے ایک شخص کے اربوں معاف کرنے کیلئے اربوں روپے ہی لیے، آپ نے اربوں روپے کی لین دین پر ایک ٹرسٹ بنایا، آپ نے اس شخص سے انگوٹھیاں، زمین لی اور لاہور والا گھر بنایا۔

انہوں  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہیں بشریٰ بی بی تو آج آ سکتی تھیں، قوم کو تقسیم کیا تھا، اب وہی فصل یہ کاٹ رہے ہیں، جھوٹ، منافقت اور فریب کی سیاست ان کا وتیرہ ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے