اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کی ناقص کارکردگی والی بجلی کمپنیوں کو بند کرنے کی تجویز

13 Jan 2025
13 Jan 2025

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ناقص اور خراب کارکردگی والی بجلی کمپنیوں کو بند کرنے کی تجویز دے دی۔

نیپرا کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ خراب سرکاری بجلی گھروں کو بند کرکے وہاں سولر پاور پلانٹس نصب کر دیئے جائیں، خراب سرکاری بجلی گھروں کے مقام پر بجلی کی ترسیل کا انفراسٹرکچر موجود ہے وہاں سولر پاور پلانٹس شفاف بولیوں کے ذریعے نصب کئے جائیں۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری بجلی جنریشن کمپنیاں قومی خزانے اور صارفین پر سب سے بڑا بوجھ بن گئی ہیں، بعض سرکاری تھرمل بجلی گھروں کی کارکردگی صفر ہے، گزشتہ 3 برسوں میں 3 سرکاری بجلی کمپنیوں نے ناقص ترین کارکردگی کے باوجود 79 ارب روپے وصول کئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے قابل بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی مناسب مرمت کی جائے،  سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی ٹیکنالوجی تبدیل کی جائے۔

نیپرا کے مطابق 747 میگا واٹ کا گدو پاور پلانٹ سب سے زیادہ نقصان دہ بجلی گھر ہے، پاور پلانٹ کی بندش سے ملکی خزانے کو 86 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے