13 Jan 2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5 گواہان کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کر لیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کرنا تھی۔
اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کی گئی۔
مقدمہ کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو اڈیالہ جیل میں کی جائے گی ، آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5 گواہان طلب کر لئے گئے۔