اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلموں کے معروف اداکار زاہد سلیم کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

13 Jan 2025
13 Jan 2025

(لاہور نیوز) ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار زاہد سلیم کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔

ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والے اداکار زاہد سلیم 1953ء میں ملتان میں پیدا ہوئے، حصول تعلیم کے دوران ہی اداکاری کا شوق ان کے دل میں رچ بس چکا تھا۔

 اداکار زاہد سلیم پی ٹی وی کے ڈراموں میں آتے ہی چھا گئے اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے، انکے مقبول ڈراموں میں حصار، راستہ دے زندگی، دشت، آسمان، دوریاں، مرزا غالب، دوسرا آسمان سمیت دیگر بے شمار ڈرامے شامل ہیں۔

زاہد سلیم  نے نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ سلور سکرین پر بھی قسمت آزمائی کی اور فلم محبتاں سچیاں، سلاخیں اور فائر میں بھرپور کردار نبھایا۔

اداکار زاہد سلیم کو چھوٹی اور بڑی سکرین پر چھاتے ہی جگر کے عارضے نے آ لیا اور 3 ماہ تک ہیپاٹائٹس میں مبتلا رہنے کے بعد 57 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

اداکار زاہد سلیم 13 جنوری 2010ء کو ملتان میں آسودہ خاک ہو گئے تاہم انکا فن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے