13 Jan 2025
(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو گیا، فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کر دی گئی۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 880 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
ادھر بڑھتی مہنگائی کے باعث روزمرہ اشیا عوام کے پہنچ سے دور ہونے لگیں، پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جانے لگیں۔
مارکیٹ میں سیب 350، امرود 220 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے، پیاز 140، ٹماٹر 150، لہسن 740 ، سبز مرچ 200 روپے میں فروخت کی جانے لگیں، آلو 100 ، میتھی 80، پالک کی 50 روپے میں فروخت جاری ہے۔
پھلوں میں کیلا 220 ، کینو 380 ، فروٹر 320 روپے درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔