اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل آنا، وزرا آج ہی بیانات دے رہے ہیں: اسد قیصر

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل آنا ہے، وزرا آج ہی بیانات دے رہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بانی سمیت تمام اسیران کی رہائی ہوں، جوڈیشل کمیشن کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، بانی کی مشاورت سےہی آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل آنا ہے تمام وزرا آج ہی بیانات دے رہے ہیں، اس کا مطلب ہے وزرا کو فیصلے بارے پتہ ہے، ملک میں انصاف کےنظام کا اللہ ہی حافظ، کل ہم  نے ایک بجے میٹنگ بلائی ہے، ہمیں پتہ ہے یہ کل سزا سنائیں گے، سزا کے خلاف احتجاج اور تمام اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے، سزا کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

اسد قیصر  نے کہا کہ حکومت کے پاس بہترین موقع ہے مذاکرات سے فائدہ اٹھائے، ہمارا آزاد جوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبہ ہے، جدوجہد میں اتار چڑھاؤ  آتے رہتے ہیں، فیصل واوڈا بیچارے کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہم مزاحمت کی طرف بڑھیں گے ناکوں چنے چبوائیں گے، یہ ایک لمبی جدوجہد ہے، ہم آئینی وقانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، مذاکرات ایک الگ اورسزا کا معاملہ الگ ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہم انصاف مانگ رہے ہیں، ڈیل نہیں، کل کے فیصلے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہو گی، جو بات ہو گی اسی مذاکراتی کمیٹی میں ہو گی، بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے