اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحما ن کا احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے اور بدلے میں ڈکٹیٹر امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن جماعت اسلامی ملک میں جمہور کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام  کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 17 جنوری کو بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے ہوں گے، آئی پی پیز کے نام پر حکمرانوں  نے ملک کو لوٹ لیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے