اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فی الحال شادی کا ارادہ نہیں، فیصلہ گھر والے کریں گے: نوال سعید

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہورنیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، شادی کے حوالے سے فیصلہ گھر والے کریں گے۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر اور شادی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔نجی زندگی سے متعلق بات کرتےہوئے نوال نے بتایا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں ، ان کے والد کو موسیقی سے شغف تھا، وہ دو بہنیں اور ایک بھائی ہے جبکہ بھائی کی عمر ان سے کافی کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو پہلے موسیقی سے ہی آغاز کیا تاہم موسیقی میں اپنے کیریئر کو برقرار نہیں رکھ سکی، اس کے بعد میں نے ایک ایجنسی میں آڈیشن دیا اور منتخب ہونے کے بعد ماڈلنگ شروع کی اور پھر بعد ازاں اداکاری شروع کردی۔

محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوال نے انکشاف کیا کہ انہیں رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئی تاہم انہوں نے اس ساتھی اداکار کا نام نہیں بتایا۔شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نوال سعید کا کہنا تھا کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی غیر شادی شدہ زندگی کے مزے لے رہی ہوں، شادی کا فیصلہ گھر والوں پر چھوڑ دیا ہے ، جب بھی شادی کی مداحوں اور عوام کو آگاہ کروں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے