اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نو مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشنل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے: حامد رضا

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کرائی گئی۔

انہوں  نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پرمکمل یکسوہیں، اگر 31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چلیں گے، اکتیس جنوری کی تاریخ میں توسیع کا اختیار صرف بانی کے پاس ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا منظور ہو گا، کسی کا’ہینڈپِک‘ فیصلہ قطعاً قابل قبول نہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں جو ہر ایک مہذب اور جمہوری معاشرے کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ مذاکرات کومنطقی انجام تک پہنچانا ہےتوحکومت فیصلہ سازی کا اختیار ظاہر کرے اور کمیشن بنائے، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تیسری میٹنگ میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو پیشرفت کرنا ہو گی، دومطالبات تحریری شکل میں فراہم کر دیں گے۔

القادر ٹرسٹ کیس کے سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کل کیا فیصلہ آرہا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کی نیک نامی نہیں بنے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے