اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے: عظمیٰ بخاری

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔

اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا، مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیر اعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے اور فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکے، کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں، جس نے اپنے ہر محسن سے غداری کی اس سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں، جب سے اس کا منہ بند ہے ملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس کی بہن اور بیوی اس کے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں، پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے یہ جیل سے باہر آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے