اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کا ابتدائی سکواڈ کا اعلان کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حتمی سکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ سہ فریقی سیریز والی ٹیم کو ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے میدان میں اتارا جائے گا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے