اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 2024ء میں 29.6 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی، سرمایہ کاری بینکنگ، توانائی، فارماسیوٹیکل سمیت دیگر اہم شعبوں پر مشتمل آرامکو ایشیا کا ’’گو‘‘ پٹرولیم میں 40 فیصد حصص کا حصول، اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ڈچ مصری کمپنی کی جانب سے ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک میں سرمایہ کاری سے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ متوقع ہے۔

اطالوی کمپنی کی فاطمہ رائس ملز میں 50 فیصد حصص کی سرمایہ کاری، زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کی معروف کمپنی کا ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص خرید کر توانائی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی نجی کمپنی نے ’’شیل‘‘ کے 77 فیصد حصص خرید کر پاکستان اور خلیجی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے