اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عمران خان کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت

12 Jan 2025
12 Jan 2025

(لاہور نیوز)رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔

پروگرام’’ٹونائٹ ودثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملےمیں میری طرف سے سیز فائرہے، مجھے شوکاز دے کر بےدخل بھی کیا گیا تھا، میراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں، اب میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہوں گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا،وہ بھی واپس لے لیا، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی اورمیراباس بننےکی کوشش نہ کرے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کےبعد میں کسی کو نظربھی نہیں آؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے ناطے علیمہ بی بی کا احترام کرتا ہوں، میں جوبیان دیتا ہوں پارٹی پھر میرے ہی بیانات پر واپس آتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہرکےعلاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میرے مؤقف سےجن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اپناعلاج کروائیں، باربار کہہ چکا ہوں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی آفر ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے