اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک فوج کا احسن اقدام، گوادر میں "دمیزر فٹسال گراؤنڈ" کا افتتاح

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہورنیوز) پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام سامنے آیا ہے ، بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں "دمیزر فٹسال گراؤنڈ" کا افتتاح کردیا گیا۔

بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں "دمیزر فٹسال گراؤنڈ" کا قیام مقامی اور ملکی سطح پر کھیلوں کے فروغ  کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے، اس کے علاوہ گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ، 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی، ماضی میں بھی پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔

بلاشبہ بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے اور یہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے