اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی: خواجہ آصف

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہورنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالتوں سے ہے، باپ سے ملنے کیلئے بیٹوں کو آنا چاہیےیہ اولاد اور باپ کا حق ہے، اگر انکے خاندان میں ایسی روایات نہیں تو ان پر کمنٹ نہیں کروں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جیل میں مجھے کمبل بھی نہیں دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کوشش کی کہ ان کو کسی قسم کی سہولت نہ دی جائے ، قیدی کو چارپائی دی جاتی ہے مجھے نہیں دی گئی ، منگل کے روز میرے بیٹے ملاقات کرتے تھے ، نواز شریف کو اپنی بیوی سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دو اڑھائی سال کے دوران ہر حربہ ناکام رہا،یہ نامراد رہے، پی ٹی آئی ملک میں تباہی کرکے گئی تھی، اب معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، کوششیں جاری ہیں کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہوسکے، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر ترسیلات زرکابند ہونا قطعی ناممکن ہے، اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنے گھروں میں پیسے بھیجتے ہیں، ان کی باتوں میں ذرا بھی صداقت نہیں ہے،جس نے بھی بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا اسکی سمجھ میں بہت کمی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے