اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد آج پنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنے والا آئی سی سی وفد دوسرے مرحلہ میں آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا 6 رکنی وفد راولپنڈی کے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام جاری تزئین و آرائش کے عمل  پربریفنگ دیں گے۔19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پنڈی سٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے جائیں گے، 24 فروری کو بنگلا دیشں کا نیوزی لینڈ، اگلے روز 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقا اور 27 فروری کو پاکستان کا بنگلا دیش سے مقابلہ ہو گا۔

پاکستان کے دورے کے آخری مرحلے میں آئی سی سی وفد لاہور آئے گا اور قذافی سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا، وفد نے جمعرات کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے