11 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج لاہور میں 50 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے ”دھی رانی پروگرام“ کی لانچنگ کریں گی ، ”دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، پہلے فیز میں 3 ہزار شادیاں ہوں گی۔
منصوبے کے تحت تمام جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے، نئے جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دھی رانی کارڈ کی لانچنگ بھی کریں گی ، دھی رانی کارڈ کے ذریعے نئے جوڑے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گے۔