11 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان دو سے تین روز میں متوقع ہے۔
سلیکشن کمیٹی چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد قومی سکواڈ کا اعلان کرے گی، زخمی صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلے باز امام الحق، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور آف سپنر ساجد خان کی واپسی کا امکان ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔