اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہور نیوز) خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں۔

پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر  نے ملالہ یوسفزئی کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو کتاب بھی پیش کی گئی، ملالہ یوسفزئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی، وہ خواتین کو تعلیم سے متعلق درپیش چیلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔

خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دیگر عالمی رہنماؤں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ملائیشیا سے وزیر مذہبی امور محدنیم بن مختار وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، میانمار سے مذہبی سکالر اونگ مِنٹ ٹِن کا پاکستان پہنچنے پر وزارت تعلیم کے حکام  نے استقبال کیا۔

موریطانیہ سے مذہبی سکالرز شیخ احمد احمد و اور شیخ احمد المستفی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ، امریکا سے نمائندہ خصوصی لیزلی ایلفریش عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئیں، وزارت تعلیم کے حکام  نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

عراق سے مذہبی سکالر محمد عباس جواد الطالبی بھی پاکستان پہنچ گئے، کرغزستان کی وزیر تعلیم اور سائنس کندر بائیفا ڈوگڈورکول شرشیونا پاکستان پہنچ گئیں، انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات بھی کی۔

کرغزستان کی وزیر تعلیم بھی دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئیں، پاکستان میں کرغزستان کے سفیر آواز بیک اتاخانوف نے وزیر تعلیم کا استقبال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے