اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران اشرف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

11 Jan 2025
11 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے مشہور اداکار اور دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات کے میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

عمران اشرف نے دنیا نیوز پر اپنے مزاحیہ پروگرام میں مداح کے سوال پر اپنی اس خواہش کا ذکر کیا۔

پروگرام کے دوران ایک مداح لڑکی نے عمران اشرف اور مہمان اداکار آغا مصطفیٰ حسن سے پوچھا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہشمند ہیں؟ اس پر عمران اشرف نے نہ صرف ایک پاکستانی بلکہ بھارتی اداکارہ کا بھی نام لیا۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اب تک معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوش قسمتی ہو گی۔

اسی دوران عمران اشرف نے واضح کیا کہ وہ شدت سے چاہتے ہیں کہ ان کا اگلا پروجیکٹ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ہو، عمران اشرف کی خواہش کو مداحوں نے سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں جس پر انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ ان کی حقیقی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ عمران اشرف کئی ڈراموں سمیت اپنے ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں ’بھولے‘ کے کردار کی وجہ سے بےحد مقبول ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے