10 Jan 2025
(لاہورنیوز) پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
محمد آصف نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی قومی کیوئسٹ نے فائنل میں پانچ کے مقابلے میں صفر فریم سے کامیابی حاصل کی، محمد آصف ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے پانچ تین کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔