(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوئی تو یہ غلامی ہو گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے آج نہیں توکل ملاقات ہو جائے گی، عمران خان کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب کسی دباؤیا این آر او کے لیے ہوں گے تو نیتجہ خیز نہیں ہوں گے، عالمی قوتوں کی جانب سے دباؤ ہے کوئی مانے یا نہ مانے، میں تو بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کے اندر مداخلت ہو رہی ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایک لابنگ فرم کی خدمات لی گئی ہیں، اگر دباؤ کے تحت رہائی ہو گی تو یہ غلامی ہو گی، قوم یہ غلامی قبول نہیں کرے گی، ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید ؛لطیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے تھے۔