10 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں 208 مدارس سے منسلک سکولوں کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان چیک کریں گے۔
مدارس سے منسلک سکولوں کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیمات نے سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فعال مانیٹرنگ کے ذریع دینی مدارس سے منسلک سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر کیا جاسکے گا۔