10 Jan 2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جبکہ دیگر شریک 150 ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کر لی۔
بعدازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا اور سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔