اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں: مریم نواز

10 Jan 2025
10 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبےمیں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وفد کو خوش آمدید کہتی ہوں، تعلیمی میدان میں ترکیہ کے تعاون کی مشکور ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات ہیں، دونوں ممالک کے وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں، تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا، گرلز ہاسٹل میں رہائشی کمروں کی تعداد 119 ہو گی، گرلز ہاسٹل میں میس ہال، جمنزیم، تفریحی لاؤنج اور 5 دفاتر بھی ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا وزٹ کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے