اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا آغاز

10 Jan 2025
10 Jan 2025

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، ’اڑان پاکستان‘ کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔

پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔

"5 ای" فریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی، توانائی و انفراسٹرکچر اور مساوات پر توجہ مرکوز ہے، فری لانسنگ اور اے آئی کی ترقی کے ذریعے پاکستان کو ’’عالمی ٹیکنو اکنامک‘‘ مرکز بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔

50 فیصد گرین ہاؤس گیسوں کی کمی، قابل کاشت اراضی میں اضافہ اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری لانے کا عزم کیا گیا،’اڑان پاکستان‘ منصوبے کی کامیابی کیلئے نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ کا قیام، موثر عملدرآمد اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات کی بدولت ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے