اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 برس بعد اولڈ بلڈنگ میں ہو گا

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 برس بعد اولڈ بلڈنگ میں ہو گا تاہم اس حوالے سے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔

سال 2025 کا پہلا  اور مجموعی طور پر 20واں اجلاس پنجاب اسمبلی کی اولڈ بلڈنگ میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بلایا گیا ہر اجلاس پنجاب اسمبلی کی اولڈ بلڈنگ میں کرایا جائے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی منظوری پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی کے رواں سال کے جاری اجلاسوں میں جمعہ کے روز اجلاس اولڈ بلڈنگ میں ہی منعقد ہو گا، پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت میں اجلاس کرانے کا مقصد اسکے تاریخی تشخص کو برقرار رکھنا ہے۔

5 جون 2021 کو اولڈ بلڈنگ میں آخری اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کی زیر صدارت ہوا تھا، ساڑھے تین سال بعد اولڈ بلڈنگ میں اجلاس ہو گا، اولڈ بلڈنگ کی تعمیر 1935 میں مکمل ہوئی اور باقاعدہ قانون سازی کیلئے استعمال کی گئی، قائد اعظم محمد علی جناح بھی اس عمارت میں تشریف لاتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے