اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاہ عالم مارکیٹ میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹ دھر لئے

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شاہ عالم مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کے دوران 2 یونٹ دھر لئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کی، اس دوران 24ہزار پیکٹ ممنوعہ گٹکا، 100 کلو مصالحہ جات، پیکنگ مشینیں، پیکنگ مواد اور کھلی مرچیں ضبط کر لی گئیں، خوراک میں جعلسازی کرنے پر دونوں یونٹس کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجیلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد دونوں یونٹس کا سراغ لگایا گیا، برآمد شدہ ممنوعہ گٹکا کو لاہور بھر کی چھوٹی بڑی پان شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا، جاپان پلازہ میں مصالحہ جات یونٹ میں ناقص مصالحہ جات کو معروف برانڈز کی پیکنگ لگائی جا رہی تھی، مختلف رنگوں اور مضر صحت کیمیکل کی ملاوٹ سے جعلی مصالحہ جات تیار کر کے پیک کئے جا رہے تھے، یونٹ سے تمام تر پیکنگ اور خام مال برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا جعلی مصالحہ جات کو لاہور کی مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا، پنجاب بھر میں ممنوعہ مضر صحت گٹکا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، مصالحہ جات میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے