اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں وی پی این کے بڑھتے استعمال سے انٹرنیٹ مزید سست

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان میں وی پی این کے کئی گنا بڑھتے استعمال نے انٹرنیٹ کو مزید سست کر دیا، اس کا انکشاف پی ٹی اے کی حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیرملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سست روی سے نمٹنے کیلئے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹس کا خرچ ایک ڈالر ہوتا ہے، ایک ٹی بی پی ایس کے اضافے سے ملک کو ہر منٹ تقریباً 10,000 ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634 جی بی پی ایس تک پہنچا، ستمبر 597 جی بی پی ایس، اکتوبر میں 815 جی بی پی ایس تک پہنچ گیا، نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378 جی بی پی ایس ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد یہ استعمال 437 جی بی پی ایس رہا، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

وی پی اینز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کر دیتا ہے اور عالمی سب میرین کیبل پر انحصار بڑھا دیتا ہے جس کی صلاحیت کم ہے،انٹرنیٹ کی سست روی سے نمٹنے کے لیے سب میرین کیبل کی گنجائش کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کیلئے مقامی روٹنگ سسٹمز کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے