09 Jan 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 33 افراد گرفتار کر لئے۔
لاہور پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار افراد سے پتنگیں اور چرخیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازی کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف مہم مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا، بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے دھاتی ڈور و پتنگیں تیار کرنے، خریدوفروخت اور استعمال کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے، خونی کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔